پنجاب اسمبلی کا اجلاس، یہ درست ہے کہ حکومت پنجاب نے غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،رانا مشہود
پنجاب میں جنوری تا مارچ 2012ء کے دوران صرف ایک سکول کو سربمہر کیا گیا جبکہ 16 سکولوں کو جرمانے کئے گئے،صوبائی وزیر کا وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال
جمعہ 6 مئی 2016 22:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) صوبائی اسمبلی پنجاب کا اجلاس جو سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال احمد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران محکمہ سکولز ایجوکیشن سے متعلق سوالات پوچھے گئے جن جوابات میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے خاتون رکن اسمبلی نگہت شیخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ حکومت پنجاب نے غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبہ پنجاب میں جنوری تا مارچ 2012ء کے دوران صرف ایک سکول کو سربمہر کیا گیا جبکہ 16 سکولوں کو جرمانے کئے گئے۔ ایک اور رکن اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کے سوال پر صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ گورنمنٹ کمپیرہنسو ہائر سیکنڈری سکول سنگھ پورہ میں اساتذہ کی تعداد 73 ہے۔(جاری ہے)
ایک اور رکن اسمبلی فائزہ ملک کے سوال پر کہ ڈی ای او کی لاہور میں کتنی آسامیاں ہیں اور کس کس سکیل کی میں وزیر موصوف نے بتایا کہ ضلع لاہور میں ڈی ای او کی سات پوسٹیں ہیں جن میں 6 پوسٹیں جنرل کیڈر کی ہیں۔
وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے ارکان اسمبلی چوہدری فیصل فاروق، نگہت شیخ، شہزاد منشی، جعفر علی ہوجہ، احمد شاہ کھگہ، محمد انیس قریشی، محمد ارشد ملک ایڈووکیٹ سمیت دیگر ارکان اسمبلی کے سوالوں کے جواب دیا۔ واضح رہے کہ ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کئے گئے سوالات کا تعلق 2013-14ء سے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.