سی پیک ن لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں بلکہ آصف زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،مولا بخش چانڈیو
قوم کے پیسوں سے بنائے جانے والے منصوبوں پر سیاست نہ کی جائے،مشیر اطلاعات سندھ کا وزیراعظم کے دورہ سکھر پر ردعمل
جمعہ 6 مئی 2016 22:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سی پیک ن لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں ہے ۔یہ منصوبہ آصف علی زرداری کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔قوم کے پیسوں سے بنائے جانے والے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔حکومت کا اولین فرض ہے کہ وہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنائے ۔
سڑکیں اور پل بنانا عوام پر احسان نہیں ہے یہ عوام کا ہی پیسہ ہے جن سے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ممکن ہوتی ہے اس لئے عوا م پر احسان جتانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے بناکر یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جیسے صحت ،تعلیم اور خوراک جیسے اہم معاملات بھی حل ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صرف ایسے منصوبوں میں دلچسپی دکھائی دے رہی ہے جن میں لوہے کا استعمال ہو،لگتا ہے ان منصوبوں سے اتفاق فاؤنڈری کو بہت فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں سندھ کو ایک بھی میگا پروجیکٹ نہیں دیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.