افغانستان میں پوست کی کاشت میں اضافہ

ہفتہ 7 مئی 2016 13:52

کابل ۔ 7 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء) افغانستان میں گذشتہ ایک عشرے کے دوران پوست کی کاشت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق حکومت افغانستان کے خلاف طالبان کی جنگ، اس ملک میں پوست کی کاشت میں اضافے اور منشیات کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد بڑھنے کا باعث بنی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایسی حالت میں ہے کہ منشیات کے خلاف مہم کے بہانے افغانستان پر امریکہ کے حملے کے بعد سے اب تک نہ صرف یہ کہ اس ملک میں منشیات کی پیداوار میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اس پیداوار میں خاصا اضافہ بھی ہوا ہے۔

امریکہ دعوی کرتا ہے کہ اس نے افغانستان میں منشیات کے خلاف مہم میں اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں۔ جبکہ اب تک اس سلسلے میں برخلاف نتیجہ نکلا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں 2013 میں5500 منشیات کی پیداوار ہوئی جو دو ہزار چودہ میں بڑھ کر 6400 ٹن تک جا پہنچی۔ واضح رہے کہ افغانستان، منشیات کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا ایک بڑا ملک ہے جہاں خاص طور سے ہلمند اور قندھار صوبوں میں زیادہ مقدار میں منشیات پیدا کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :