بنگلہ دیش میں اسلام کا پرچارکرنیوالے صوفی شہری کو قتل کر دیا گیا

ہفتہ 7 مئی 2016 20:36

بنگلہ دیش میں اسلام کا پرچارکرنیوالے صوفی شہری کو قتل کر دیا گیا

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) بنگلہ دیشی شہر راجشاہی میں اسلام کا پرچار کرنیوالے صوفی محمد شاہد اﷲ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔ 65سالہ صوفی جمعے کی صبح میں اپنے مکان سے باہر نکلنے کے بعد سے لاپتہ تھے۔ اْن کی لاش گزشتہ رات شہر کے باہر ایک درختوں کے جھنڈ سے ملی۔

(جاری ہے)

اْن کی گردن پر وار کیے گئے تھے۔ راجشاہی پولیس کے سربراہ نثار العارف نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ محمد شاہد اﷲ بہت مقبول صوفی نہیں تھے اور امکانا اْن کے قتل میں وہابی عقیدے کے اسلامی انتہا پسند ہو سکتے ہیں۔ ایک اور پولیس اہلکار کے مطابق صوفی محمد شاہد اﷲ کے حواریوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

متعلقہ عنوان :