زرکاری ہسپتال میں مفت طبی امداد دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، 80فیصد لوگ ان ہسپتالوں سے ہی علاج کرواتے ہیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 مئی 2016 22:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت کے سیکرٹری کے گھر سے اتنے پیسے نکلنا حیران کن ہے،امید ہے جلدی اصل مالک کا پتا چل جائے گا،سرکاری ہسپتال میں مفت طبی امداد دینا حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ 80فیصد لوگ ان ہسپتالوں سے علاج کرواتے ہیں۔ وہ ہفتہ کو سول ہسپتال سکھر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کی انتہا ہے اور حکومت کے سیکرٹری کے گھر سے اتنے پیسے نکلے۔جلد معلوم ہوجائے گا کہ ان پیسوں کا اصل مالک کون ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ’’ را ‘‘ کے ہی نہیں ایسے اور ایجنسیوں کے لوگ بھی گرفتار ہوں گے،سرکاری ہسپتال میں مفت طبی امداد ینا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے،80فیصد لوگ سرکاری ہسپتالوں سے علاج کراتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ڈاکٹرز کالونی کی زمین جلد ڈاکٹرز کو دے دی جائے۔ایسا نہ ہوہمارے جیسے ظالم لوگ آجائیں اور پرانے کھاتے کھول لیں۔