نیب کی جانب سے کرپشن کیخلاف کاروائی خوش آئنددیگرکرپٹ عناصرکیخلاف بھی کاروائی کی جائے،رہنماء اہلسنت والجماعت

ہفتہ 7 مئی 2016 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے کرپٹ سیاستدانوں نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے دیگرکرپٹ عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی نائب صدرامین اﷲ مجاہد‘ مولانا نصیر احمد ربانی‘ مفتی کلیم اﷲ حیدری‘ مولانا محب اﷲ قریشی ‘عباس حیدری ایڈووکیٹ ‘حیات معاویہ ‘حافظ ایوب معاویہ و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں کہاکہ کرپشن نے اس ملک کو تباہ کردیا ہے آج پاکستان کا کوئی بھی ادارہ کرپشن سے پاک نہیں کرپٹ سیاستدانوں نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کرپٹ حکمرانوں اور اعلی عہدوں پہ فائز لوگوں کا احتساب نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ایک پرامن جدوجہد کو آگے لے کر چل رہے ہیں جو ہمیں ہمارے شہید قائد مولانا حق نواز جھنگوی شہید نے دیا ہے اپنے شہید قائدین کے مشن سے کبھی غداری نہیں کریں گے ہمارا مقصد واصحاب محمدﷺ کے ناموس کی حفاظت اور دشمنان اسلام و صحابہ اکرام ؓ کی اصلیت دنیا کے سامنے واضح کرنا ہے چاہئے اس کے لئے ہمیں اپنی جانیں بھی قربان کرنی پڑیں تو دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :