کوئٹہ،مشتاق احمد رئیسانی کی گرفتاری ، سول بیوروکریسی بھی متحرک ہوگئی

بلوچستان سیکرٹری سروسز اور بلوچستان سول سروسز کے افسران کا آج طلب

ہفتہ 7 مئی 2016 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کی گرفتاری کے بعد بلوچستان کی سول بیوروکریسی بھی متحرک ہو گئی بلوچستان سیکرٹری سروسز اور بلوچستان سول سروسز کے افسران کا اعلان آج 12 بجے آفیسر کلب میں طلب کر لیا گیا ذرائع کے مطابق کرپشن اسکینڈل میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کے بعد بلوچستان سیکرٹریٹ سروسز اور سول سروسز کے افسران کا اجلاس آج 12 بجے آفیسر کلب میں طلب کر لیا اجلاس میں سیکرٹری خزانہ کی گرفتار کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا اجلاس میں سیاسی بنیادوں تقرری اور تبادلوں پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :