اپوزیشن وزیراعظم کو قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار کرے گی، قومی اسمبلی کے اجلاس میں صرف پانامہ پیپرز پر بحث کی تحریک پیش کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 9 مئی 2016 17:03
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم کو قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار کرے گی۔
(جاری ہے)
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کو قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم تمام جماعتوں نے خط کے جواب کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آج کے اجلاس میں تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ تمام معاملات چھوڑ کر صرف پاناما لیکس پر بحث کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے پاناما پیپرز میں لگنے والے الزامات کے حوالے سے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما لیکس کے حوالے سے تمام ہائی کورٹ بارز سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ہماری رہنمائی کر سکیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.