شہبازشریف کا ایک اور جذباتی اورپرجوش خطاب
عمرہ کرکے واپس آتے ہی جھوٹ بولنے والے سیاستدان پر تنقید میڈیا کرپشن کی گرفت کے ساتھ اچھے کامو ں کی تحسین بھی کرے
پیر 9 مئی 2016 22:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایوان وزیراعلیٰ میں اپناروزگار سکیم کے تحت 50ہزار گاڑیوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ایک بار پھرجذباتی اورپرجوش انداز میں خطاب کیا ۔وزیراعلیٰ نے مری میں ایک عمارت کی تزئین و آرائش کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لینے پر ایک سیاستدان کا نام لئے بغیر کہا کہ ابھی آپ عمرہ کر کے آئے ہیں اور آتے ہی جھوٹ بولنا شروع کردیا ہے۔
مری میں میری رہائش گاہ پر نہیں بلکہ گورنر ہاؤس پررقم خرچ ہورہی ہے،آپ نے غلط بات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنا روزگار سکیم کے تحت 2011ء میں 20ہزاراور اب 50ہزار گاڑیاں لینے والے نوجوانوں کو عظیم پاکستانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قرضے لے کر گاڑیاں لی اوران قرضوں کو واپس کیا ہے ،جس کا ریکوری ریٹ 99.9فیصد ہے جبکہ دوسری طرف وہ قرض معاف کرانے والے ’’بڑے لوگ ‘‘ہیں جن کے محلات بھی ہیں ،جہا زبھی ،کارخانے بھی ،آف شورکمپنیاں بھی اوربچوں کے نام اربوں کھربوں روپے اثاثے بھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.