وزیر اعظم نواز شریف جمعہ کو ایوان میں‌آئیں‌گے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا ایوان میں بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 11:09

وزیر اعظم نواز شریف جمعہ کو ایوان میں‌آئیں‌گے۔ وزیر اطلاعات پرویز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف جمعہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ایوان میں عدم موجودگی پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں نے ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات کی یقین دہانی کے باوجود اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات نے بہت اچھی بات بتائی ہے اب ہم بھی جمعہ کو آئیں گے۔ پرویز رشید نے ایوان میں بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو آج سکیورٹی اداروں کے ساتھ قومی سلامتی کے معاملے پراہم اجلاس کرنا تھا جو اب سے کچھ دیرمیں وزیر اعظم ہاؤس میں شروع ہو جائے گا۔ لہٰذا وزیر اعظم جمعہ کو ایوان میں شریک ہوں گے۔