پشاور ڈبگری گارڈن میں ہوٹل میں تلاشی لینے پر نوجوان کی پولیس پر فائرنگ‘ جوابی کارروائی کے دوران ملزم مارا گیا
منگل 10 مئی 2016 14:58
پشاور۔10 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء ) پشاور میں ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لینے پر مشکوک شخص نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ، ڈبگری گارڈن میں واقع بنگش ہوٹل میں پولیس نے معمول کے سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو وہاں مقیم شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔
(جاری ہے)
پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مزید نفری طلب کرلی گئی ۔
پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے ساتھ مشکوک شخص کے کمرے میں گیس بم بھی پھینکا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام یحییٰ ہے اور اس کا تعلق وزیرستان سے ہے ۔ ملزم ہوٹل کے چوتھے فلور پر کمرہ نمبر 204 میں مقیم تھا ۔ پولیس حملہ آور کے بارے میں دیگر کوائف بھی اکھٹے کر رہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.