سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی وزیراعظم کے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل سے وطن واپس پہنچ گئے
بدھ 11 مئی 2016 17:14
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی وزیراعظم کے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل سے وطن واپس پہنچ گئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کابل میں پاکستان کے سفیرابرار حسین نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم کا خصوصی طیارہ کابل سے علی حیدرگیلانی کو لیکر لاہور کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔
قبل ازیں خصوصی طیارہ بدھ کو صبح نو بجے علی حیدر گیلانی کے بھائی اوروزارت خارجہ امور کے پروٹوکول سٹاف کو لیکر کابل کیلئے روانہ ہو گیا تھا۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق کابل میں افغان حکام نے صبح تقریبا دس بجے افغان وزارت دفاع میں علی حیدرگیلانی کو پاکستانی سفیرابرار حسین کے حوالے کیا۔ بعدازاں انہیں لاہور جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ائرپورٹ لے جایا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت نے علی حیدرگیلانی کی محفوظ بازیابی اور پاکستان فوری روانگی کے انتظامات کرنے پرافغانستان نیشنل آرمی اور نیٹو کی کامیاب کوششوں کو سراہا ہے۔ پاکستان نے امیدظاہر کی ہے کہ تینوں ملک مشترکہ کوششوں سے خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ کر سکتے ہیں اوردہشتگردوں کو حکومتوں کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.