حکومت اقتصادی بحالی،ماس ٹرانزٹ سسٹم اور عوامی فلاحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے،حکومت کی آزادانہ پالیسیوں کے باعث کئی دوست ممالک سے سرمایہ کار پاکستانی کمپنیوں اورکاروباری اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،
صدرمملکت ممنون حسین کا لاہور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اچیومنٹ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب
جمعرات 12 مئی 2016 14:43
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی بحالی کیلئے کوششوں کے ساتھ ساتھ ماس ٹرانزٹ سسٹم اور صحت و تعلیم کے شعبوں سمیت عوامی فلاحی منصوبہ جات پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ شب ایوان صدر میں لاہور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اچیومنٹ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اوراسلام آباد میں میٹرو بس سروس کی تکمیل کے بعد ملتان اورکراچی میں بھی نئے ماس ٹرانزٹ منصوبہ جات پرکام جاری ہے۔ صدرنے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے ، آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی۔ صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے فعال ہونے سے پاکستان میں وسیع تر غیرملکی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.