سوات میں بجلی کی مد میں16 کروڑ روپے کی لاگت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،محمود خان وزیر کھیل خیبرپختونخوا
جمعرات 12 مئی 2016 16:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) خیبرپختونخواکے وزیر کھیل ،ثقافت ،آثارقدیمہ اورامور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ان کے حلقہ پی کے ۔84 میں 16 کروڑ روپے کی خطیر رقوم سے بجلی کی سہولیات فراہم کرکے عوام کو مشکلات سے چھٹکارا دلایا گیاہے جبکہ بیدرہ سمبٹ فیڈر پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے جس سے علاقہ خوازہ خیلہ فیڈر سے دوسرے علاقے علیحدہ ہوجائیں گے۔
اس کے علاوہ دروشخیلہ اشاڑی فیڈر اوردارمئی سخرہ فیڈر پر بھی کام مکمل ہوچکاہے اوریہ علاقے شین اورفتح پورفیڈر سے علیحدہ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ان فیڈر سے علاقے میں کم وولٹیج اوراورلوڈنگ کاخاتمہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ1 ارب روپے کے لاگت سے پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ علاقے کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ماضی کی محرومیون کاازالہ کیاجارہاہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں تحصیل مٹہ سوات کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر موصوف نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کو درپیش تمام مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے عملی طورپر اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے علاقے کی تعمیر وترقی پر کوئی توجہ نہیں دی اور علاقے کے عوام گوناگومسائل میں مبتلاتھے ۔مگر اس کے برعکس پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کے پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کیے گئے علاقوں کو ترجیح بنیادوں پر ترقی دی تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو بھی دورجدیدکی تمام سہولیات فراہم ہوسکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.