پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے ٹھوس اقدامات کرکے تعلیمی شعبہ میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے‘محمد شہبازشریف
دانش سکولز ، پوزیشن ہولڈرز طلبا کی حوصلہ افزائی، لیپ ٹاپ کی تقسیم اور دیگر انقلابی اقدامات فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں دانش سکولز انتہا پسندانہ رحجانات کے خاتمے میں اہم کردارادا کررہے ہیں، فروغ تعلیم کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے،اعلیٰ تعلیم کیلئے نالج پارک کا منصوبہ بنایاگیاہے،تعلیمی پروگرامز میں دیگر صوبوں کے طلبہ کی شمولیت سے قومی وحدت کو فروغ ملا ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب
جمعرات 12 مئی 2016 22:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیز رفتار ترقی کا ہدف فروغ تعلیم سے ہی ممکن ہے، پاکستان کو درپیش غربت ، بے روزگاری اور جہالت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کا واحد ذریعہ تعلیم ہے ، پنجاب حکومت نے صوبے میں شعبہ تعلیم کو پائیدار بنیادوں پر استوارکرنے کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے، تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے اور تعلیمی شعبے کی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے انقلاب آفریں اقدامات بار آور ثابت ہو رہے ہیں ، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم، دانش سکولز ، پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں نقد انعامات کی تقسیم و بیرون ملک مطالعاتی دورے، لیپ ٹاپ کی میرٹ پر تقسیم اور دیگر انقلابی اقدامات فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، قوم کے معماروں کو علم کے نور سے منور کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں اور ان میں کمی نہیں آنے دیں گے،دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے غریب گھرانوں اور خاک آلود گلیوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ دانش سکولز قائم کئے گئے ہیں،علم کے ان گہواروں میں بچوں کو مفت کتابیں، یونیفارم اور قیام و طعام کی بھی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، دانش سکولز معاشرے سے انتہا پسندانہ رحجانات کے خاتمے میں اہم کردارادا کررہے ہیں اور ان سکولز کے باعث کم وسیلہ گھرانوں کے ذہین بچے بھی وہی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو کہ اشرافیہ کے بچوں کی میراث سمجھی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.