افغان چیف ایگزیکٹو کا دورہ منسوخ نہیں ہوا ، وہ جلد پاکستان آئیں گے ،افغان حکومت طالبان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے امن چا ہتی ہے ، افغانستان میں 14 سال سے جاری فوجی آپریشن سیمسئلہ حل نہیں ہوا ، اب مذاکرات کو موقع دینا چاہیے ، امید ہے کہ مذاکرات کا عمل شروع ہوا تو تعلقات بحال ہو جائینگے
مشیر خارجہ سرتاج عزیزکی نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعرات 12 مئی 2016 23:07
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان چیف ایگزیکٹو کا دورہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کرینگے ،افغانستان بھی طالبان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے امن چاہتا ہے ، افغانستان میں 14 سال سے لگا تار فوجی آپریشن کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا ، اب مذاکرات کو موقع دینا چاہیے ، مجھے امید ہے کہ مذاکرات کا عمل شروع ہوا تو تعلقات بحال ہو جائینگے ۔
وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی سمٹ میں افغان چیف ایگزیکٹو کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی ۔ ابھی بھی ان کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا وہ جلد آئیں گے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع ہوا تو تعلقات بحال ہوجائینگے ۔(جاری ہے)
افغان صدر بھی طالبان سے مذاکرات چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام حقائق اکٹھے کر لیے جائیں تو اگلے ہفتے ہی مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔ افغانستان بھی طالبان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے امن چاہتا ہے ۔ وہاں فوجی آپریشن سے مسئلہ حل نہیں ہوا ۔ افغان عوام 35 سال سے خانہ جنگی دیکھ رہی ہے انہیں بھی حق ہے کہ امن و سکون کے دن دیکھ سکیں ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کو ٹائم دینا چاہیے مجھے امید ہے کہ اس کے اچھے نتائج نکلیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.