پی کے آٹھ پر( ن) لیگ کی کامیابی عوام کا محمد نوازشریف کی لیڈرشپ پر اعتماد ہے،امیر مقام
اپوزیشن جماعتوں کوکرپشن سے سروکارنہیں ،2018ء کے انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں،مشیر وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 13 مئی 2016 19:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ کہ پی کے آٹھ پر ن لیگ کی کامیابی عوام کا نوازشریف کے لیڈرشپ پر اعتماد ہے، اپوزیشن جماعتوں کوکرپشن سے سروکارنہیں دوہزار کے اٹھارہ کے انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں۔پشاور میں پی آٹھ پر ن لیگ کے کامیاب امیدوار ارباب وسیم حیات کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی کے آٹھ پر ضمنی انتخاب میں کامیابی ن لیگ کے مرحوم ایم پی اے اکبر حیات کی کارکردگی اور میاں محمد نواز شریف پر عوام کا اعتما د ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین جماعتیں مل کر بھی ن لیگ کو شکت نہ دیے سکیں تمام کی وکٹیں اڑا دیں۔ امیر مقام نے کہا کہ پی کے آٹھ پر ن لیگ کی کامیابی سے عمران خان کو واضح پیغام مل گیا ہے۔(جاری ہے)
۔ امیرمقام کا کہنا تھا بنک آف خیبرمعاملے پراشتہار شائع کیا گیاتاہم وزیر خزانہ بھی اورایم ڈی بنک آف خیبر بھی موجود ہیں،عمران خان بتائے معاملے کا کیا بنا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی وطن پارٹی کو کرپشن پر حکومت سے علیحدہ کیا اور کمیشن بنانے کے لیے قومی وطن پارٹی کے وزیر کو ہی سربراہ بنادیا۔
امیرمقام کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مل کرنوازشریف کوگھربھیجنے کی بات نہیں کرسکتے،میاں نوازشریف کو عوام نے مینڈیڈ دیا ہے۔ اپوزیشن کو کرپشن سے کوئی سروکار نہیں انہیں دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن نے خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ امیرمقام نے کہا پیپلزپارٹی والے احتساب کی بات تو کرتے ہیں لیکن وہ آصف علی ذرادار ی کو بھی ذرا پاکستان لے آئیں۔ پی کے آٹھ پر مختلف امیدواروں کے الزامات بے بنیاد ہے رات گئے تک تمام پارٹیوں کے نمائندے اور امیدوار موجود تھے جبکہ پی پی پی کے امیدوار کہ اسرار پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی بھی کرائی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.