نائجیریا، بوکو حرام کے اڈوں پر چھاپے، 5 اہم رہنما گرفتار
کارروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک،60 خواتین اور بچے رہا کرا لیے گئے،کیمرون کا دعویٰ
اتوار 15 مئی 2016 14:48
یاؤندے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) کیمرون کا کہنا ہے کہ بوکو حرام سے نبردآزما کثیر ملکی مشترکہ افواج نے شدت پسند گروپ کے 5 رہنماؤں کو پکڑ لیا ہے، جن میں نائجیریا کے کماچی علاقے کے روایتی حکمران، باقر کوو بھی شامل ہیں،کارروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک جب کہ 60 خواتین اور بچے رہا کرا لیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے مواصلات کے وزیر اور حکومت کے ترجمان، عیسی تیہی روما نے بتایا ہے کہ بوکو حرام سے لڑنے والی کثیر ملکی مشترکہ ٹاسک فورس نے مئی 10 اور 12 کے دوران منظم چھاپے مارے جن میں نائجیریا کے مداوا جنگل میں قائم بوکو حرام کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ اڈے کیمرون کی شمالی سرحد سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ چھاپوں کے دوران بوکو حرام کے 58 عسکریت پسندوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔(جاری ہے)
تیہی روما نے کہا کہ بوکو حرام کے قبضے سے نائجیریا کی 15 خواتین، کیمرون کی تین خواتین اور 28 بچے بھی چھڑا لیے گئے۔ مغویوں کو بوکو حرام کے محفوظ ٹھکانوں میں بند رکھا گیا تھا۔ رہائی کے بعد اِنہیں کیمرون پہنچا دیا گیا۔
انھوں نے بتایا ہے کہ ہاتھ لگنے والے حربی نوع کے ہتھیاروں کی کثیر تعداد کو تباہ کیا گیا یا قبضے میں لیا گیا۔وزیر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپ کے پانچ رہنما، جن میں کماچی کے روایتی حکمراں اور دہشت گرد گروہ کیامیر بھی شامل ہیں، کو گرفتار، جب کہ ان کے درجنوں حامیوں کو گرفتار کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ نائجیریا کے علاقے میں غوشے اور کماچی میں حالیہ دِنوں کامیاب کارروائی کی گئی، جب کہ بوکو حرام کے متعدد عسکریت پسند مداوا کے جنگل کی جانب بھاگ نکلے تھے جہاں انھوں نے اپنے لڑاکوں کے لیے خیمے گاڑ رکھے تھے۔اس مقام پر وہ خودکش بم حملہ آوروں کو تربیت فراہم کر رہے تھے، جن میں خصوصی طور پر نوجوان بچیاں اور لڑکے شامل تھے۔انھوں نے بتایا کہ اِن تربیت گاہوں کو تباہ کیے جانے کے بعد اب کیمرون اور نائجیریا کی حکومتیں یہ بات محسوس کرنے لگی ہیں کہ یہ جنگل دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، جہاں پرتشدد کارروائیوں کی تربیت دی جاتی ہے جس میں خودکش بم حملہ آور بھی شامل ہیں، خاص طور پر بچے، جن کی مدد سے دونوں ملکوں میں حملے کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کیمرون اور نائجیریا کی افواج کا کوئی فرد ہلاک نہیں ہوا۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بوکو حرام کی پچھلی چھ سالہ سرکشی کے دوران، 25000 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 25 لاکھ سے زیادہ نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار
-
امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، انٹونی بلنکن
-
جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں، حماس رہنما
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کر دی
-
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا ملائیشیا میں مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں 2.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
امریکا فلسطین کے معاملہ پرویٹوپاور کا غلط استعمال کررہا ہے، چین
-
امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے احتساب کا مطالبہ
-
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی ،غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار
-
مئیرلندن کے انتخابات کل، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل
-
متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی
-
سعودی عرب میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے قانون میں ترمیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.