کراچی‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 6 ملزمان گرفتار
پیر 16 مئی 2016 12:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء)قانون نافذ کرنے والے ادارے کی شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی،لیاری گینگ وار کے دو اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 6 افراد فرگتار کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والے نوجوان کو پولیس نے اسلحے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔
(جاری ہے)
پولیس نے لیاری کے علاقے سنگولین میں کاروائی کے دوران لیاری گینگ وار عزیز بلوچ کے دو کارندوں کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے کارکن کو حراست میں لیا اور تفتیش کے لیئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔پی آئی بی میں پولیس کاروائی کے دوران مفرور منشیات فروش کو گرفتار کر کے چرس بر آمد کر لی،الفلا ح پولیس نیایک مفرور ملزم محمد فیصل کو بھی دھرلیا۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ سہیل انور سیال کی جانب سے پولیس کو ہدایات کی گئی ہے کہ شہر کے امن وامان سمیت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائےمزید اہم خبریں
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.