جوڈیشل کمیشن سے پہلے حکومت 1956 ء کے قانون میں ترمیم کرے۔ سینیٹر سراج الحق
پانامہ لیکس کوئی وقتی معاملہ نہیں یہ اللہ کی طرف سے ایک لاٹھی ہے،کمیشن صرف سفارشی رپورٹ بنانے تک محدود نہ رہے بلکہ کمیشن کو حتمی کاروائی کا اختیار حاصل ہو،ابھی تک واضح نہیں کہ حکومت کن افراد اور کمپنیوں کے خلاف کاروائی چاہتی ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 17 مئی 2016 20:40
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2016ء) :امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ چیف جسٹس کی نگرانی میں کمیشن بنانے سے پہلے حکومت 1956 ء کے قانون میں ترمیم کرے، جس کے تحت کمیشن بنائے جاتے ہیں، تاکہ یہ کمیشن صرف سفارشی رپورٹ بنانے تک محدود نہ رہے بلکہ اس کمیشن کو حتمی کاروائی کا اختیار حاصل ہو ۔ سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے چیف جسٹس کو جو خط لکھاہے ۔
اس میں ابھی تک واضح نہیں کہ حکومت کن افراد اور کمپنیوں کے خلاف کاروائی چاہتی ہے ۔حکومت کو ایک مکمل فہرست تیار کر کے چیف جسٹس کے حوالے کرنی چاہیے کہ وہ کن کمپنیوں اور افراد کا احتساب چاہتی ہے ۔ اگر وزیراعظم واقعی اس مسئلہ میں سنجیدہ ہیں تو انہیں قوم سے خطاب اور پارلیمنٹ سے خطاب کے چکروں سے باہر نکل کر اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھ کر ٹی اوآرز کو بامقصد بنانے کی طرف آگے بڑھناچاہیے اور انہیں یاد رکھناچاہیے کہ تقریروں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ قومی سطح پر ایک مکمل ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.