تمام دینی جماعتوں نے کرپشن کے خاتمہ اور منظم بنیادوں پر نظریاتی ، معاشی اور انتخابی کرپشن کے خلاف متفقہ جدوجہد کااعلان کر دیاہے،حکومت تقریریں ، وضاحتیں چھوڑے ، اپوزیشن سے سنجیدہ مذاکرات کرے ،متفقہ ٹی او آرز اور ضروری قانون سازی کی جائے تاکہ بلاامتیاز تحقیقات و احتساب ہو
جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کابیان
منگل 17 مئی 2016 22:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ تمام دینی جماعتوں نے کرپشن کے خاتمہ اور منظم بنیادوں پر نظریاتی ، معاشی اور انتخابی کرپشن کے خلاف متفقہ جدوجہد کااعلان کر دیاہے ، وزیراعظم نے دو مرتبہ قوم سے خطاب کیا اور پارلیمنٹ میں خطاب سے بھی پانامہ لیکس کا مسئلہ حل نہیں ہوا ، حکومت تقریریں ، وضاحتیں چھوڑے ، اپوزیشن سے سنجیدہ مذاکرات کرے ،متفقہ ٹی او آرز اور ضروری قانون سازی کی جائے تاکہ بلاامتیاز تحقیقات و احتساب ہو ۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ تمام دینی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلامی قوانین کی حفاظت اور نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے عوام سے وسیع پیمانے پر رابطہ کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
اسٹیرنگ کمیٹی راولپنڈی میں کامیاب نظام مصطفےٰؐ قومی کانفرنس کے انعقاد کے بعد پشاور میں قومی کانفرنس کے انعقاد کی تفصیلات کا اعلان کرے گی ۔ لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ ناصر عباس جعفری کے اسلام آباد میں احتجاجی بھوک ہڑتال کی جانب متوجہ ہو ۔
مطالبات حقائق پر مبنی ہیں ۔ کراچی ، گلگت ، بلتستان اور فاٹا میں دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے ۔ مسائل حل کیے جائیں ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک فوری طور پر وزراء کا وفد اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی کیمپ میں مذاکرات کے لیے بھجوائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.