بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی ’منٹو‘ کا کردار نبھائیں گے
سمیرا فقیرحسین بدھ 18 مئی 2016 15:58
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی2016ء) : بالی وڈ اداکارہ نندیتا داس نے بطور ڈائریکٹر اپنی فلم ’منٹو‘ میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا انتخاب کیا ہے۔ اس سے قبل بالی وڈ اداکار عرفان خان کو اس کردار کے لیے بہتر سمجھا جا رہا تھا۔ لیکن نندیتا داس نے بتایا کہ میرے ذہن میں پہلے ہی سے نواز الدین صدیقی کو اس کردار کے لیے منتخب کرنے کا خیال تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سرمایہ اور معیشت ہمیشہ ہی سے آرٹ پر بطور دباﺅ رہا ہے۔ لیکن مجھ پر کسی مرکزی دھارے اور نمایاں اداکار کو اس کردار کے لیے منتخب کرنے کا پریشر تھا۔لیکن مجھے منٹو کے کردار مین جس قسم کی گہرائی اور انداز چاہئیے اسے محض نواز الدین صدیقی ہی ڈیلیور کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
نندیتا کا کہنا تھا کہ منٹو میں ہم اردو کے سب سے زیادہ متنازعہ مصنف کی کہانی بیان کریں گے، فلم میں ممبئی اور لاہور کو 1950کے مطابق دکھانا ہو گا جس کے لیے ایک نمایاں بجٹ کی ضرورت ہو گی۔
نندیتا نے بتایا کہ یہ فلم 1946سے1952تک سات سال کے عرصہ سے متعلق ہو گی، کیونکہ اس عرصے کو برصغیر کی تاریخ میں بھی ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ نندیتا نے اُمید ظاہر کی کہ ان کی آنے والی فلم فل بینوں کو مایوس نہیں کرے گی۔نواز الدین صدیقی اس کردار کو نبھانے کے لیے لباس سے متعلق بھی تمام کام نمٹا چکے ہیں۔واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی کو کانز فیسٹیول میں رمن راگھو2میں اداکاری کے لیے خوب سراہا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.