وزیراعظم (کل) گلگت بلتستان کونسل کے نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے

نواز شریف گلگت میں پاکستان چائنہ آپٹیکل فائبر کیبل پراجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جمعہ 20 جون کو سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا بھی افتتاح کریں گے

بدھ 18 مئی 2016 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) جمعرات کو گلگت بلتستان کونسل کے نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف گلگت میں پاکستان چائنہ آپٹیکل فائبر کیبل پراجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جو چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا سیکشن کے مطابق وزیراعظم جمعہ 20 جون کو سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا بھی افتتاح کریں گے جو اسحاق ڈار کی سربراہی میں پنجاب ہسپتال ٹرسٹ کی طرف سے بنایا گیا جدید کڈنی ہسپتال ہے اور اس پر 80 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

110 بستروں پر مشتمل نواز شریف کڈنی ہسپتال میں 14 ڈائیلاسز مشینیں، 2 آپریشن تھیٹر، ایک سی ٹی سکینر، ایک ایکسرے مشین، ایک لیتھو ٹریٹر اور جدید پتھالوجی لیبارٹری اور بلڈ بینک قائم ہے۔