خواجہ فرید یونیورسٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرائیکی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے،ذکیہ شاہنواز
ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 19:54
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء ) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہ نواز سے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنا لوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلرڈاکٹر پروفیسر اطہر محبوب نے ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کے تمام معاملات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر اطہر محبوب نے بتایا کہ الیکٹریکل اور مکینکل انجینئرنگ کے شعبوں کے جلد ہی ڈگری پروگرام شروع کر دیگی۔
جنوبی پنجاب میں نوجوانوں کو اعلیٰ تکنیکی تعلیم کے ساتھ ساتھ تر بیت برداشت ،جذبہ خدمت دینے کیلئے یونیوسٹی انتظامیہ اساتذہ بھر پور محنت کر رہے ہیں 400سے زائد طالب علم اسوقت یونیوسٹی میں زیر تعلیم ہیں ۔(جاری ہے)
گذشتہ چند سالوں میں طلبہ کی تعداد تین ہزار سے زائد ہو جائیگی مزید براں کہ وقت کے ساتھ ساتھ طالبات کی بڑی تعداد خواجہ فرید یونیورسٹی کی بدولت اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں گی۔
صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن ذکیہ شاہنواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر انتہائی تسلی بخش ہے کہ سترہ پی ایچ ڈی اساتذہ یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔خواجہ فرید یونیورسٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب اور سرائیکی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ،خصوصاََ جنونی پنجاب کی طالبات کو اپنے گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہونگے۔ مختلف شعبہ جات میں تدریس کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ ،انشاء اللہ خواجہ فرید یونیورسٹی سے جنوبی پنجاب کے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ملکی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملیگا۔صوبائی وزیر نے وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر اطہر محبوب کی محنت اور کاوشوں کو سراہا گیا اور یقین دلایاکہ حکومت پنجاب کا ہر ممکن تعاون یونیورسٹی کے ساتھ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،مسجد کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی بے حرمتی پر زمیندار گرفتار
-
مہندی اور بارات کے بعد اے ایس پی شہربانو کے ولیمے کی ویڈیو وائرل
-
آن لائن جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ، ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتارکرلئے گئے
-
میں نے خود کو عوامی رفاہی و فلاحی خدمات کے لئے وقف کر رکھا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور غریب آدمی کی بہتری کیلئے ٹیکس کے قانون میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،بجلی چوری کی روک تھام اور ٹیکس کی ادائیگی ہمارا قومی فرض ہے،وفاقی وزیر قانون و انصاف کی وفاقی ..
-
سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی این ایچ اے کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ اجلاس
-
اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
-
تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.