تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کسانوں کو احتجاج جاری رکھنے پر اکسایا ہے،کسانوں کوورغلانے کامقدمہ عوام کی عدالت میں درج کرائیں گے‘ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی و خودمختاری کے خلاف ہیں ‘پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے علاقے میں ڈرون حملے کا معاملہ اٹھائے گا
پنجاب کے وزیر قانون رانا اثنا اﷲ کی میڈیا سے گفتگو
منگل 24 مئی 2016 17:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا اثنا اﷲ نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کسانوں کو احتجاج جاری رکھنے پر اکسایا ہے‘ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی و خودمختاری کے خلاف ہیں ‘پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے علاقے میں ڈرون حملے کا معاملہ اٹھائے گا۔
وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دینے والے کسانوں سے مذاکرات کامیاب رہے تھے لیکن تحریک انصاف کے رہنما اور شیخ رشید کسانوں کو اکساتے رہے جس کی وجہ سے پورا شہر متاثر ہوا۔ رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ تحریک انصاف اصل میں تحریک انتشار ہے، تحریک انتشار نے کسانوں کو بھی بھڑکایا، کسانوں کے نمائندوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے انہیں خریدنے کی کوشش کی، ہم کسانوں کوورغلانے کامقدمہ عوام کی عدالت میں درج کرائیں گے، عوام خود 2018 کے انتخابات میں ان کیخلاف فیصلہ سنا دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.