تیز بارش ، آندھی نے لیسکو کی کارکردگی کا پول کھول دیا،ترسیلی نظام متاثر ہونے سے لاہور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام گھنٹوں معطل رہا
کمپنی کے 400، لاہور شہر کے 270فیڈرز ٹرپ کر گئے ،100فیڈرز پر12گھنٹے کے بعد بجلی کی بحالی ممکن ہو سکی ،پانی کا بحران بھی جاری رہا
منگل 24 مئی 2016 17:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) تیز بارش اور آندھی نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی کا پول کھول دیا،ترسیلی نظام متاثر ہونے سے لاہور سمیت کمپنی کے زیر انتظام متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام گھنٹوں معطل رہا جس سے عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تیز بارش اور آندھی سے لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا اوربجلی کا نظام معطل ہو نے سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے ۔
ذرائع کے مطابق آندھی اور بارش کے باعث لیسکو کمپنی کے 400اور لاہور شہر کے 270فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ بارش اور آندھی کا سلسلہ تھمنے کے بعد لیسکو کے آپریشنل سٹاف نے ہنگامی بنیادوں پر بجلی بحالی کے لئے اقدامات کا آغاز کیا تاہم ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہونے سے لیسکو کا عملہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ کر سکا ۔(جاری ہے)
منگل کی صبح تک بھی کئی علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی اور دوپہر کے وقت مرحلہ وار بجلی بحالی کا آغاز ہوا ۔
بتایا گیا ہے کہ شہر کے 100فیڈرز پر 12گھنٹے کے بعد بجلی کی بھالی ممکن ہو سکی ۔ذرائع کے مطابق جی او آر ون ، سیون کلب ، ایٹ کلب ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور امریکن قونصلیٹ کی رہائش گاہیں بھی بجلی بندش کی زد میں آئیں۔دوسری طرف بجلی کا نظام معطل ہونے سے ٹیوب ویل بھی نہ چل سکے جس سے پانی کا بحرانی بھی جاری رہا ۔لیسکو ذرائع کے مطابق چلنے والے فیڈرز پر عارضی پر لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.