صوبے میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں مدد ملے گی‘شہباز شریف
قوم کو توانائی کے بحران سے نکال کر ہی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالا جاسکتا ہے،حکومت توانائی بحران کے خاتمے اور بجلی کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ‘وزیر اعلی کا اسلام آباد میں اجلا س سے خطاب
منگل 24 مئی 2016 21:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ، ان منصوبوں کی تکمیل سے بڑی حد تک لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی ، بجلی کے ان منصوبوں کو شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کیلئے کوشاں اور پرعزم ہیں ، پانی ، بجلی اور پیٹرولیم و گیس کی وفاقی وزارتیں اور دیگر متعلقہ ادارے ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے تمام امور تیز رفتاری سے انجام دیں-وزیر اعلی شہباز شریف نے یہ بات اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر پیٹرولیم و گیس شاہد خاقان عباسی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی-وزارت بجلی و پانی ، پیٹرولیم و گیس ، نیپرا اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.