پاکستان کی جانب سے متاثرین بارش و سیلاب کے لئے امداد کی پہلی کھیپ سری لنکا پہنچادی گئی
پاکستانی ہائی کمشنر نے امداد ی سامان سری لنکا کے وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حوالے کیا
منگل 24 مئی 2016 22:08
اسلام آباد/کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) سری لنکا میں حالیہ سیلاب ، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ منگل کوسری لنکا کے بندرانیک انٹرنیشنل کاٹونائیک ائیرپورٹ پر پہنچا دی گئی ہے ۔
(جاری ہے)
متاثرین کی بنیادی ضروریات کو فوری طور پر پورا کرنے کے لیے پاکستان نےC-130 طیارے کے ذریعے امدادی سامان جنریٹر، خیمے ، ترپال، دوائیاں وغیرہ روانہ کیں جو کہ سری لنکا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل سید شکیل حسین نے سری لنکا کے وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ انورا پریاندرشانایاپاکے حوالے کیا ۔
اس موقع پر سیکرٹری وزارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پاکستان کے افسران ، سری لنکن حکومت کے نمائندے اور ہائی کمیشن کے افسران بھی موجود تھے ۔سری لنکا میں حالیہ تیز بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت حال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جانبحق اور لاپتہ ہوئے جبکہ تقریباً 4,27,000 افراد متاثر ہوئے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.