ڈرون حملہ ملکی سالمیت و بقاء پر حملے کے مترادف ‘حکمرانوں کی بے حسی اور وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے متضاد بیانات شرمناک ہے ‘ کسی کو اپنے ملک میں داخل ہوکر حملے کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ‘حکمرانوں کی کرپشن باعث معیشت پر این جی اوز کی صورت میں استعماری فوج مسلط ہے،ا ن پرریاست و حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ‘ہماری معیشت ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے سہارے پر ہے جوہر امدادی قسط کسی نہ کسی مطالبے سے مشروط کردیتے ہیں ‘فافن کے حالیہ سروے کے مطابق 97فیصد عوام ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں
سینیٹر سراج الحق کا پشاور میں ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب
منگل 24 مئی 2016 22:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ہماری معیشت پر این جی اوز کی صورت میں استعماری فوج مسلط ہے جن پرریاست و حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ،ہماری معیشت ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے سہارے پر ہے جوہر امدادی قسط کسی نہ کسی مطالبے سے مشروط کردیتے ہیں اور اس طرح سے ہماری خوداری اور آزادی کو اس استعماری فوج نے یرغمال بنا رکھا ہے ،ڈرون حملہ ملکی سالمیت و بقاء پر حملے کے مترادف جبکہ حکمرانوں کی بے حسی اور مؤقف شرمناک ہے ،موجودہ اشرافیہ اور سٹیٹس کو کے ہوتے ہوئے ایک فلاحی اور اسلامی ریاست کے ایجنڈے کو عملی جامہ نہیں پہنا یا جاسکتا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ اشرافیہ سے نجات کیلئے عوام متحد ہوں پھر ہمیں کوئی نیا قانون اور آئین بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی ہمارے آئین میں وہ سب کچھ موجود ہے جو عوام کی خواہشات ہیں ،فافین کے حالیہ سروے کے مطابق 97فیصد عوام ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں تو اس مقصد کیلئے کوئی قانون سازی کی ضرورت بھی نہیں ہوگی کیونکہ ہمارا آئین اس میں ہمارا سپورٹر ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی پشاور میں ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.