وزیراعلیٰ کی پنجاب اسمبلی آمد،اراکین اسمبلی سے ملاقات اوراجلاس میں شرکت
ایوان آمد پروزیراعلیٰ شہبازشریف کا پرجوش استقبال،’’شیر آیا،شیر آیا‘‘ کے نعرے
بدھ 25 مئی 2016 20:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف آج پنجاب اسمبلیگئے اوروزیراعلیٰ نے اپنے چیمبر میں اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ اڑھائی گھنٹے تک پنجاب اسمبلی میں موجود رہے۔وزیراعلیٰ جب اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں آئے تو اراکین اسمبلی نے ان کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور’’شیر آیا،شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے اورڈیسک بجائے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔وزیراعلیٰ نے اسمبلی چیمبر میں اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے۔ گزشتہ 3 برس کے دوران فلاح عامہ کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں آئندہ 2 برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ مسلم لیگ (ن) اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں علی عباس،سید حسین جہانیاں گردیزی،چوہدری سرفرازافضل،حنیف جٹ،رانا لیاقت علی،رانا محمد ارشد،شوکت منظورچیمہ،توفیق بٹ،سیف الملوک کھوکھر،فیضان خالد ورک،ارشد ملک،رخسانہ کوکب، ڈاکٹر فرزانہ نذیر،شمیم اختر،سلمیٰ شاہین بٹ ،نسرین جاوید،ڈاکٹرنجمہ افضل اورفاطمہ فریحہ شامل تھیں۔ اس موقع پرایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی موجود تھے ۔ (ن) لیگ نے تین سال گزر جانے کے با وجود ابھی تک فل ٹائم وزیر خارجہ نہیں لگایا ہے یہ اہم ترین وزارت وزیر اعظم نے اپنے پاس رکھی ہوئی ہے خود وہ ملک میں موجود نہیں ہوتے،طارق فاطمی اور سرتاج عزیزجیسے چلے ہوئے کار توسوں سے کام چلا رہے ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.