سکا ٹ لینڈ یارڈکی 5 رکنی ٹیم کی عمران فاروق قتل اور ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد واپسی
جے آئی ٹی کا غیرملکی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون ،منی لانڈرنگ کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ کو دستیاب شواہد فراہم ، برطانوی پولیس کی بھی جے آئی ٹی کو عمران فاروق قتل کیس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی
جمعرات 26 مئی 2016 22:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) سکاٹ لینڈیارڈ کی پانچ رکنی ٹیم ڈاکٹر عمران فاروق قتل اور ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات مکمل کرکے واپس چلی گئی ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکا خیل کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے عمران فاروق قتل کیس میں غیرملکی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں بھی سکارٹ لینڈکو دستیاب شواہد فراہم کئے گئے ہیں۔
سکا ٹ لینڈیارڈ کی ٹیم نے جے آئی ٹی کو بھی عمران فاروق قتل کیس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لئے آنے والی 5رکنی سکارٹ لینڈ کی تفتیشی ٹیم واپس برطانیہ چلی گئی ہے۔پاکستان میں قیا م کے دوران غیر ملکی تفتیشی ٹیم نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی سے تفصیلی ملاقاتیں کی ہیں،جے آئی ٹی نے عمران فاروق قتل کیس کی اب تک کی تفتیش سے سکارٹ لینڈ کی ٹیم کو آگاہ کیا اور ملزمان کے اعترافی بیانات کی کاپیاں بھی فراہم کیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.