ڈاکٹرز نے وزیراعظم نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے جو منگل کو کی جائے گی ،وزیر اعظم کو سرجری کے بعد ریکوری میں ایک ہفتہ لگے گا ،ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو آپریشن کے بعد ایک ہفتے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے
وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 27 مئی 2016 23:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے جو منگل کو کی جائے گی ،وزیر اعظم کو سرجری کے بعد ریکوری میں ایک ہفتہ لگے گا ،ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو آپریشن کے بعد ایک ہفتے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے اور سرجری منگل کو کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ویزراعظم کو سرجری کے بعد ریکوری میں ایک ہفتہ لگے گا اور ڈاکٹرز نے بھی وزیراعظم کو آپریشن کے بعد ہفتہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ڈاکٹرز دوبارہ سے نوازشریف کی صحت کا جائزہ لیں گے ۔(جاری ہے)
وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں تمام ملکی امور معمول کے مطابق چل رہے ہیں اور کیبنٹ ممبرز اپنے اپنے فیصلے کر رہے ہیں اگر کہیں پر ضرورت پڑے تو ان سے ہدایات لے لی جاتی ہیں ۔
حکومتی معاملات چلانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی آئینی ریکوائرمنٹ ہے ۔ واضح رہے کہ 2011میں نوازشریف کی دل کی شریانوں میں کوخون کی روانی رکنے پر لندن میں سرجری ہوئی تھی ۔ ڈاکٹروں کی غفلت یا پھر طبی پیچیدگیوں کے باعث سرجری نہیں ہو سکی تھی ۔ دل کی شریان سے خون رسنے اور خون جمنے کی وجہ سے دوبارہ علاج شروع کیا گیا تھا۔ لندن میں نوازشریف کو ایک ہفتے تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.