مودی 4 جون کو افغانستان،5جون کو قطر کا دورہ کریں گے
پیر 30 مئی 2016 12:25
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی دورہ امریکا سے قبل رواں ہفتے 4جون کو فغانستان کا دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ نریندر مودی نے اگلے ماہ 8 جون کو امریکا میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم مودی 4 جون کو پہلے افغانستان جائیں گے، جہاں وہ ہرات میں سلما ڈیم کا افتتاح کریں گے جس کے لیے فنڈز ہندستان نے فراہم کیے ہیں بعدازاں وزیراعظم مودی 5 جون کو قطر روانہ ہوں گے، جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی سے تجارتی روابط، خصوصاً ہائیڈرو کاربن سیکٹر کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔
واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات سے قبل نریندر مودی 6 جون کو سوئٹزرلینڈ میں بھی رکیں گے، جہاں وہ سوئس حکام کے ساتھ بلیک منی کا معاملہ اٹھائیں گے۔امریکا میں نریندر مودی 7 اور 8 جون کو دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، جبکہ 8 جون کو وہ امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔رپورٹس کے مطابق 10 جون کو ہندوستان واپسی سے قبل نریندر مودی میکسیکو کا دورہ بھی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.