کراچی میں بدامنی میں ملوث24 تخریب کاروں کی فہرستیں تیارکر لی گئیں
پولیس کو بھیجی گئی ان فہرستوں میں تخریب کاروں کے پتے انٹیلیجنس رپورٹس اور ان کے موبائل فون نمبرز بھی شامل ہیں
پیر 30 مئی 2016 17:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) روشنیوں کے شہر کراچی میں بدامنی میں ملوث24 تخریب کاروں کی فہرستیں تیارکر لی گئی ہیں۔ رواں سال بنائی گئی انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں بنائی گئی فہرستیں پولیس کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیکنیکل سرویلینس شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے رواں برس مرتب کی گئی انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر بد امنی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث 24 تخریب کاروں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں پولیس کو بھیجی گئی ان فہرستوں میں تخریب کاروں کے پتے انٹیلیجنس رپورٹس اور ان کے موبائل فون نمبرز بھی شامل ہیں۔
فہرست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کھوکھرا پار کا رہنے والا تخریب کار مظہر سہیل 15 برس سے شہر کے مضافات میں روپوش ہے یہ ملزم دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور اسٹریٹ کرائمز کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہے۔(جاری ہے)
فہرست میں پولیس کانسٹیبل شہزاد کے نام سے منسلک انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اہلکار اپنے بیٹے شمشاد کے ساتھ مل کر پولیس کے نام پر تاجروں سے بھتے لیتا ہے۔
کھوکھراپار کا حکیم صدیقی اور ذوالفقار فشریز میں آنے والی گاڑیوں سے بھتہ وصولی کر تے ہیں۔ فہرست میں کالعدم تحریک طالبان کے دو بھتہ خوروں کی تفصیلات بھی شامل ہیں جس کے مطابق حاجی رزاق اور حاجی آصف نامی کارندے مختلف ذرائع سے بھتہ وصولی کے بعد رقوم کالعدم تنظیموں کو پہنچا رہے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل تخریب کاروں کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل سرویلینس شروع کر دی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.