زعیم قادری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے جب بھی بات کریں ادب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،پاکستان پیپلزپارٹی
پیر 30 مئی 2016 20:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی سندھ ساجو جوکھیو،ڈاکٹر بہادر ڈاہری اورڈاکٹر ستار راجپرنے حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ہرزہ سرائی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پی پی پی کے چیئرمین ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری سیاسی پارٹی ہے لہذا زعیم قادری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے جب بھی بات کریں ادب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔
پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری نے الیکشن مہم اور سیاسی جلسوں میں آج تک جو کچھ بھی کہا ہے وہ صرف سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ انہوں نے عوام کو صرف سچ سے بھی آگاہ کیا اور لہذا مخالفین کو اس سچ کے خلاف واویلا مچانے کے بجائے اپنی اصلاح کرلینی چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، بھٹو وراثت کا امین اور شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے وژن کا ہی تسلسل ہیں اور ان کاتقابل ملک کی کسی بھی سیاسی شخصیت سے نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے زعیم قادری تو محض ایک صوبائی حکومت کے ترجمان ہیں جو صرف حکومت میں ہوں تو بولتے ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک ایسے نوجوان سیاسی قائد ہیں جو پاکستان اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے انتھک جدوجہد کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.