منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے جمرود میں نیشنل سنٹر فار چائلڈ لیبر اینڈ آرفن کے سکول کا افتتاح کیا
پیر 30 مئی 2016 22:56
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے پیر کو خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نیشنل سنٹر فار چائلڈ لیبر اینڈ آرفن کے سکول کا افتتاح کیا۔ رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سینیٹر تاج محمد آفریدی، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود سیف الاسلام اور علاقے کے عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال غریبوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت غریبوں اور معاشرے کے کمزور طبقوں کو صحت اور تعلیمی سہولیات دینے کیلئے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال محنت کش طبقے کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں کارآمد شہری بنایا جا سکے۔
رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے مجموعی طور پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان بیت المال کا سکول کے قیام پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ایم ڈی بیت المال نے غریبوں میں مالی معاونت کیلئے چیک تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.