لاہور،انٹر میڈیٹ امتحان پارٹ ون انگریزی پرچہ میں15طلبہ ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے

پیر 30 مئی 2016 23:07

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء ) انٹر میڈیٹ امتحان پارٹ ون انگریزی پرچہ میں15طلبہ ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔انٹر میڈیٹ پارٹ I-سالانہ امتحان 2016 کے سلسلہ میں30مئی کوپرچہ انگلش 491امتحانی مراکز میں منعقد ہوا تمام امتحانی مراکزکی بھرپور نگرانی کی گئی جس کے نتیجے میں 15امیدواران پر ناجائز جبکہ 1 امیدوار پر تلبیس شخصی کا کیس بنایا گیا تمام امتحانی مراکز میں امیدواران کی جامع تلاشی اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا تفصیلات کے مطابق کڑی نگرانی کے نتیجے میں مختلف امتحانی مراکز میں درج ذیل امیدواران رولنمبرز 640818, 640862, 705384, 642519, 832272, 832307, 636888,764130, 833766, 833779 840995, 823591, 628925, 778129, 778128, پر ناجائز ذرائع کے کیسز بنائے گئے جبکہ کوٹ رادھا کشن کے امتحانی مرکز سے ایک جعلی امیدواراشفاق احمد جو کہ اصل امیدوار فیاض احمد رولنمبر 631964کی جگہ پر پرچہ دیتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا کر حوالہ پو لیس کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انٹر میڈیٹ پارٹI-میں اب تک 37امیدواران کے خلاف ناجائز ذرائع کے جبکہ 3امیدواران پر تلبیس شخصی کے کیسز بنائے گئے ہیں ۔چیئر مین لاہور بورڈ نے صبح اور شام کے سیشن میں ماڈل ٹاوٴن ‘ وحدت روڈ اور ٹاوٴن شپ کے امتحانی مراکزجبکہ سیکرٹری بورڈ نے جوہر ٹاوٴن کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور شفاف امتحانی نظام کے عمل کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :