وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن تھیٹر میں جانے سے قبل اپنی والدہ کو ٹیلی فون کیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مئی 2016 12:31

وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن تھیٹر میں جانے سے قبل اپنی والدہ کو ٹیلی ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2016ء) :وزیر اعظم نواز شریف کی آج لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کے لیے آپریشن تھیٹر لے جایا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن تھیٹر میں جانے سے قبل پاکستان میں موجود اپنی والدہ کو ٹیلی فون کیا اور ان سے بات کر کے اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے اپنی والدہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماں جی میں ٹھیک ہوں اور آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ اور ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی موجود ہیں، آپریشن تھیٹر میں جانے سے قبل نواز شریف نے شہباز شریف کو گلے بھی لگایا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا کہ وزیر اعظم آپریشن تھیٹر میں جانے سے قبل نہایت پر سکون تھے اور ان کے حوصلے بلند تھے۔

متعلقہ عنوان :