مجتبیٰ شجاع الرحمن کی رہائش گاہ پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعاء
نواز شریف عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہیں جن کی لیڈر شپ سے امت مسلمہ کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
منگل 31 مئی 2016 20:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہیں جن کی لیڈر شپ سے امت مسلمہ کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے،ان کی خدمات کے پیش نظر پورا عالم اسلام دعاگو ہے کہ اﷲ تعالی وزیراعظم محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے تاکہ وہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی خدمت اور بھلائی کا سفر ایک بار پھر پوری تابناکی اور عزم مصمم کے ساتھ جاری وساری رکھ سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحتیابی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں اراکین اسمبلی ومسلم لیگ(ن) کے عہدیداران اور عوام بشمول خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسے وزیراعظم محمد نواز شریف جیسا بے داغ،جرات مند اور محب وطن قائد ملا ہے جس نے اقتدار وسیاست کو پاکستان کی تعمیر وترقی اور عام آدمی کی بھلائی کے لئے استعمال کیا ہے۔
مستقبل کا مورخ نواز شریف کی پالیسیوں کی بدولت ان کا جنوبی ایشیا کی سیاسی تاریخ میں خصوصی مقام معتین کرے گا۔بانی پاکستان قائداعظم کے بعد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔جنوبی ایشیا کی پہلی موٹروے تعمیر کی اور معاشی استحکام کا سفر شریف برادران کی قیادت میں پوری تابناکی سے جاری ہے۔اس موقع پر مختلف شرکاء نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی مکمل صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.