ای سی سی نے ہیوی مکینکیل کمپلیکس کے ملازمین کی 7ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری دیدی،ٹیکس نادہندگان کیلئے 0.4فیصد دوہولڈنگ ٹیکس کی مدت کی 30جون تک توسیع دینے کا فیصلہ
بجلی کی ریکوری میں بہتری آئی ہے ، کمپنیوں کی ریکوری 88.5سے بڑھ کر 94.3فیصدہوگئی ہے، وزارت پانی وبجلی کے حکام کی بریفنگ
بدھ 1 جون 2016 22:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ہیوی مکینکیل کمپلیکس کے ملازمین کی 7ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری دے دی،ٹیکس نادہندگان کیلئے 0.4فیصد دوہولڈنگ ٹیکس کی مدت کو 30جون تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا،وزارت پانی و بجلی نے آگاہ کیا کہ بجلی کی ریکوری میں بہتری آئی ہے اور کمپنیوں کی ریکوری 88.5سے بڑھ کر 94.3فیصدہوگئی ہے۔
بدھ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں ہیوی مکینکیل کمپلیکس کے ملازمین کی 7ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری دی گئی،اجلاس میں وزرات پانی وبجلی کی جانب سے پاکستان انرجی سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے سہہ ماہی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنیوں کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات میں جولائی سے مارچ 2015 میں 1.3فیصد کمی آئی ہے،کمپنیوں کی ریکوری88.5فیصد سے بڑھ کر 94.3فیصد ہوگئی اور مجموعی طور پر 6فیصد بہتری آئی،صارفی کی غلط بلنگ کے حوالے سے شکایات میں بھی کمی آئی ہے،میڑ ریڈرزکو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 100فیصد میٹروں کی ریڈنگ کریں اور میٹر ریڈنگ کے پرنٹ لازمی قراردیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.