رانا ثناء اللہ خاں سے کینیڈین ہائی کمیشن ہزایکسیلینسی مسٹر ڈین ہائبرٹ کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات

بدھ 1 جون 2016 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں سے کینیڈین ہائی کمیشن ہزایکسیلینسی مسٹر ڈین ہائبرٹ نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی-آدھ گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بات چیت ہوئی-اس موقع پر وزیرقانون نے معزز مہمان کو صوبہ پنجاب کی تعمیر و ترقی، امن و امان اور علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا- انہوں نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم محمد نواز شریف اور صوبہ پنجاب وزیراعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں دن دگنی رات چگنی ترقی کررہا ہے-رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کے لئے پوری قوم یکسو ہے- کینیڈین ہائی کمیشن ڈین ہائبرٹ نے کہا کہ دونوں ملک قیام امن کے حوالے سے یکساں سوچ کے حامل ہیں-ملاقات کے آخر میں ڈین ہائبرٹ نے صوبہ پنجاب کی بہتری اور شہریوں کی فلاح کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر حکومت پنجاب کی تعریف کی-

متعلقہ عنوان :