رمضان کے دوران بھتہ مافیا اور زبردستی فطرہ و زکوٰۃ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، وزیر داخلہ سندھ
جمعرات 2 جون 2016 19:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بھتہ مافیا اور زبردستی فطرہ و زکوٰۃ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سی پی او میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناُاﷲ عباسی سمیت تمام ڈی آئی جیز و دیگر سینئر پولیس افسران موجود تھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے لہذٰا سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز متعلقہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز، علاقے کی سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات و قائدین سے اجلاس کریں تاکہ اس ماہ کے دوران درپیش ممکنہ ایشوز کے حل میں خاطر خواہ اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے آئی جی سندھ سے کہا کہ ہائی ویز پر حادثات کو ریسکیو کرنے اور جرائم کے انسداد کے حوالے سے ایس آر پی کے افسران اور جوانوں پر مشتمل ہائی ویز ایمرجینسی پولیس فورس کا قیام عمل میں لایا جائے اور مساجد، امام بارگاہوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.