پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک سے حکومت کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی ‘لیاقت بلوچ
تحقیقات ،احتساب بلاامتیاز ہو ، ایسا عدالتی کمیشن بنے جو محض تحقیقات ہی نہیں قصور وار کیلئے ٹرائل اور اقدامات بھی تجویز کرے ‘ اجلاس سے خطاب
جمعرات 2 جون 2016 20:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک سے حکومت اور جمہوریت کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی ، جماعت اسلامی کا دوٹوک موقف ہے کہ تحقیقات اور احتساب بلاامتیاز ہو ، ایسا عدالتی کمیشن بنے جو محض تحقیقات ہی نہیں قصور وار کے لیے ٹرائل اور اقدامات بھی تجویز کرے ، اصل تحقیقات یہ ہیں کہ آمدن اور اثاثہ جات کا حساب لیا جائے ۔
ان خیالات کااظہارا نہوں نے جماعت اسلامی این اے 126 کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ لیاقت بلوچ نے کہاکہ سرا ج الحق کی قیادت میں کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ نے پورے ملک میں کرپٹ نظام اور کرپشن کے خلاف بیداری پیدا کی ہے ۔(جاری ہے)
نظریاتی ، معاشی اور اخلاقی کرپشن کے خلاف عوامی مزاحمت کی نئی قوت منظم ہورہی ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ گزشتہ سالانہ بجٹ کے بعد حکومت کئی منی بجٹ لائی جس کی وجہ سے بجٹ کا تقدس پامال ہوگیا اور افراط زراور مہنگائی مسلسل بڑھی ہے جبکہ حکومت نے جاری اخراجات میں کمی لانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ۔
انہوں نے کہاکہ سالانہ 8000 ارب روپے بد انتظامی ، ٹیکس چوری اور کرپشن کا شکار ہو گئے ۔ اجلاس میں عامر نثار خان ، محمد اسلم شاہین ، احمد سلمان بلوچ ، فیض الباری ، شاہد اسلم ملک ، وسیم اسلم اور دیگر قائدین نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
-
ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.