دبئی میں چینی شہریوں کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ دینے سے استثنی دے دیا گیا
محمد علی جمعرات 2 جون 2016 21:35
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) متحدہ عرب امارات میں چینی شہریوں کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ دینے سے استثنی دے دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق متحدہ میں کئی ممالک کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے سے استثنی حاصل ہے۔ ان ممالک میں خلیجی ممالک، امریکا، کینیڈا، جاپان، آسٹریلیا، سنگاپور، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، جرمنی، جنوبی افریقہ، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، فن لینڈ، پولینڈ، سلوواکیہ، سپین،ہالینڈ، یونان، سویڈن، رومانیہ، بیلجئیم، آئر لینڈ، ترکی، ڈنمارک، پرتگال، آسٹریا، فرانس، برطانیہ، ناروے، لکسمبرگ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
اب فہرست میں چین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔(جاری ہے)
معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات میں رہائش اختیار کرنے والے چینی شہریوں کے پاس اگر چین کا ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے تو انہیں نئے سرے سے اماراتی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اگر چینی شہریوں کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ موجود ہو اور چین میں بنوایا گیا ڈرائیونگ لائسنس بھی تو پھر انہیں اماراتی ڈرائیونگ لائسنسن فراہم کر دیا جائے گا۔
تاہم ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے خواہش مند افراد کیلئے ضروری ہو گا کہ ان کی عمر 18 برس سے زائد ہو جبکہ انہیں اپنی بینائی کا ٹیسٹ بھی دینا ہو گا اور اسے ایک تسلیم شدہ ترجمہ آفس سے اس کی / اس کے ڈرائیونگ لائسنس کی ایک سند یافتہ ترجمہ بھی جمع کروانا ہو گا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.