وزیر اعظم نواز شریف کے دل کی کامیاب بائی پاس سرجری پر مسلم لیگ صوبائی سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد
عوام کی دعاؤں سے جلد ہی نواز شریف مکمل صحت یاب ہو کر ایک بار پھر عوامی خدمت اور معاشی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ‘ راجہ اشفاق سرور
جمعرات 2 جون 2016 22:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دل کی کامیاب بائی پاس سرجری پر جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب و صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے مسلم لیگ صوبائی سیکرٹریٹ میں اراکین اسمبلی ، پارٹی عہد یداروں اور کارکنوں کے ہمراہ دعائیہ تقریب کے موقع پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن کے لیے اندرون وبیرون ملک پارٹی کارکنوں اور کروڑوں پاکستانیوں کے بے حد شکر گزار ہیں جن کی دعاؤں کی بدولت وزیر اعظم محمد نواز شریف کا آپریشن کامیاب ہوا اور انشاء اﷲ عوام کی دعاؤں سے جلد ہی محمد نواز شریف مکمل صحت یاب ہو کر ایک بار پھر عوامی خدمت اور معاشی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
پا رٹی عہدیداران میاں غلام حسین شاہ ، شہزاد انور ، سید مشتاق حسین شاہ ، سرفراز شاہ ، اراکین صوبائی اسمبلی رانا مبشر اور امجد جاوید کے علاوہ کلچر ونگ کی صدر مسز ملک نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی - سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ مفتی انتخاب احمد نے دعا کروائی۔(جاری ہے)
مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعدا اس موقع پر موجود تھی۔ وزیر محنت راجہ اشفاق سرور اور مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں نے اس موقع پر دعاکی کہ اﷲ تعالیٰ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو جلد ازجلد صحت کاملہ عطا فر مائے کیونکہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں ، ٹھوس پالیسیوں اورمحب وطن قیادت میں پاکستان سے مایوسی کے اندھیرے دور ہو رہے ہیں اور ملک معاشی ، صنعتی اور اقتصادی میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے۔
راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بے لوث اور جر ات مندانہ قیادت میں پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم محمدنواز شریف کی کامیاب پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے کہ دوست ملک چین کے تعاون سے ملک کے مختلف منصوبوں میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ ان کی قیادت میں شروع ہو نے ولا چائنہ پاکستان اکنامک کو ریڈور منصوبہ خطے کے لو گوں کی باالعموم اورپا کستانی قوم کی با لخصوص تقدیر بدل کر رکھ دے گا۔ محمد نواز شریف بہت حوصلہ مند انسان ہیں اور امید ہے کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اپنے لیڈر کی صحت یا بی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.