گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے صوبائی وزیرمائنز اینڈ منرل منظور حسین وسان کی ملاقا ت
جمعرات 2 جون 2016 23:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے صوبائی وزیرمائنز اینڈ منرل منظور حسین وسان نے گورنر ہاؤس میں ملاقا ت کی ۔ ملاقا ت میں صوبائی وزیر نے گورنر سندھ کو محکمہ مائنز اینڈ منرل کی کارکردگی ، معدنی ترقی اور نئی پالیسی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے صوبہ سندھ کو بیش بہا قدرتی نعمتوں سے نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے ، اس ضمن میں 18 ویں ترمیم کے بعد صوبہ کو بھی منرل پالیسی ترتیب دینے میں منرل ترقی اور سرمایہ کاری دوست پالیسی مرتب کرنا ہو گی ۔
انہوں نے صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرل منظور حسین وسان کو ہدایت کی کہ دنیا بھر میں اپنی دلکشی اور حسن کے باعث تعمیرات میں منفرد اہمیت کے حامل گرینائٹ پتھر کے صوبہ میں وسیع ذخائر موجود ہیں جس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے اس نایاب پتھر کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لئے بھی پالیسی وضح کی جائے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے گورنر سندھ کو بتایا کہ18 ویں ترمیم کے بعد دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندھ میں بھی جامع منرل پالیسی تیار کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.