کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس راولپنڈی کمانڈ خرم ہمایوں نے سی ایم اے سب آفس ، ایف پی او آرٹلری سنٹر اٹک کا دورہ کیا

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 3 جون 2016 15:05

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء)کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس راولپنڈی کمانڈ خرم ہمایوں نے سی ایم اے سب آفس ، ایف پی او آرٹلری سنٹر اٹک کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کنٹرولر ڈاکٹر عمران علی نور بھی تھے اس موقع پر انچارج ایف پی او سید عابد شاہ ، صدر ملٹری اکاؤنٹس ایسو سی ایشن ایبٹ آباد زونل عاصم جدون ، صدر اٹک محمد اسلم بھٹی ، جاوید اختر بھی تھے کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس راولپنڈی کمانڈ کو انچارج سی ایم اے سب آفس ملک محمد اسلم نے وسائل کے بارے میں بریفنگ دی جس پر کنٹرولر نے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سٹاف کی کار کر دگی کو سرہاتے ہو ئے کہا کہ آپ اپنے کام میں مزید تیزی پیدا کریں تاکہ پاک فوج کے مسائل جلدی سے حل ہوسکے بعد ازاں کنٹرولر نے سٹاف کے مسائل سنے اس موقع پر لوکل آڈٹ آفیسر محمد رفیق اعوان ،اکاؤنٹ آفیسر پنشن سب آفس حافظ حبیب اختر بھی موجود تھے ۔