
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
شہداء کربلا نے حق کے لیے جان دینا قبول کیا مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، یوم عاشورہ پر پیغام
ہفتہ 5 جولائی 2025 22:59

(جاری ہے)
ہم امام حسین کی قربانی، ایثار، صبر اور تقویٰ کی تعلیمات کو اپنا کر ایک پرامن، متحد اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ظلم، ناانصافی، عدم برداشت اور تفرقہ بازی کے خاتمے کے لیے اجتماعی طور پر کوشش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسپیکرنے وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، ان کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کئی دہائیوں سے ظلم اور بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی حمایت ہماری دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری بدترین دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد شہید اور ہزاروں شدید زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف استقامت اور جرات کے ساتھ اپنے حق کے لیے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین اور کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔ انہوں نے یومِ عاشورہ کے موقع پر مسلم اٴْمہ کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اسوہ شبیری پر عمل پیرہ ہوکر اور اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دے کر درپیش چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور بھائی چارے کو اپنانا ہی حقیقی کامیابی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یومِ عاشورہ کے موقع پر صبر و تحمل اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی ناقابلِ فراموش قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا پیغام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑجیسے جذبہ ایثار اور قربانی کو اپنا تے ہوئے بھائی چارے اورایثار کو فروغ دے کر ایک پرامن اور انصاف پسند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں حق اور سچ کے لیے ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ہمیں جذبہ حسینی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ظلم، ناانصافی اور تفرقے کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حضرت امام حسین ؑ کے پیغام کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں اور باہمی اختلافات کو ختم کر کے اخوت و بھائی چارے کو فروغ دیں۔مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.