وزیر اعظم کی طبیعت بہتر ، جلد ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا،حسن نواز

نواز شریف کو کمرے میں چہل قدمی بھی کروائی گئی ،دوبارہ معائنے میں گھر واپس بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نوازکی میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 جون 2016 11:48

وزیر اعظم کی طبیعت بہتر ، جلد ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا،حسن نواز

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز نے کہا کہ وزیر اعظم ٹھیک ہیں اور انہیں ہسپتال سے جلد فارغ کر دیا جائے گا۔ قوم کی دعاوٴں سے وزیر اعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ان کی ہسپتال سے جلد چھٹی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز اور حسین نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ٹھیک ہیں ، انہیں چہل قدمی بھی کرائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج وزیر اعظم نواز شریف کا دوبارہ معائنہ کیا جائے جس کے بعد انہیں مزید ہسپتال میں رکھنے یا گھر منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف کیلئے ملک بھر میں دعائیں کی گئیں جنہوں نے انہیں پیروں پر کھڑا دیا ، ان کی عید سے پہلے وطن واپسی کا امکان ہے۔