75زبانوں میں تراجم سمیت قرآن کریم کے 10لاکھ نسخے مسجد الحرام میں مہیا کر دئیے گئے

اتوار 5 جون 2016 19:19

75زبانوں میں تراجم سمیت قرآن کریم کے 10لاکھ نسخے مسجد الحرام میں مہیا ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے لئے آنے والے لاکھوں زائرین کی سہولت قرآن پاک کے 10لاکھ نسخے مہیا کردئیے ہیں جن میں اردو، انڈونیشیائی، ترکی، فرانسیسی، بنگالی اور انگریزی زبانوں سمیت75زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم کے ساتھ ساتھ نابینا افراد کے لئے بریل( کاغذپر ا بھرے ہوئے الفا ظ میں تیار کردہ)قرآنی نسخے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بریل زبان قرآن پاک کے نسخے چھ حصوں میں تیار کئے گئے ہیں۔مسجدالحرام میں قرآن پاک کی تقسیم کے شعبے کے ڈائریکٹر الشیخ محمد بن ریال السیلانی نے بتایا کہ قرآنی نسخے رکھنے کے لیے لکڑی کی733‘ تانبے کی2200اور ایلومینیم کی 850چھوٹی میزیں بھی مہیا کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :